’’ون نیشن ۔ ون الیکشن ‘‘کیلئے بی جے پی کی مہم

   

نئی دہلی : بی جے پی ’’ون نیشن ۔ ون الیکشن ‘‘ کے مسئلہ پر عوام کی تائید حاصل کرنے کیلئے مہم شروع کررہی ہے۔ تقریباً25 ویبینرس کو آرگنائز کرے گی اور ان سے کہے گی کہ وہ وزیراعظم نریندر مودی کے مضبوط نعرہ ’’ون نیشن ۔ ون الیکشن‘‘ کی حمایت کرتے ہوئے اسے مقبول بنایا جائے ۔ 2014ء میں اقتدار پر آنے کے بعد سے وزیراعظم مودی مسلسل یہ کہہ رہے ہیں کہ ملک بھر کے تمام انتخابات کو ایک ساتھ کروایا جائے ۔