ون پلس اسمارٹ ٹی وی بھی حیدرآباد میں تیار ہوگا

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ شہر حیدرآباد بڑی کمپنیوں کیلئے سرمایہ کاری کے مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے ۔ تلنگانہ کے دارالحکومت میں پہلے ہی کئی عالمی اور بڑی کمپنیوں نے اپنے دفاتر اور مراکز قائم کرلئے ہیں۔ اب ایک اور بڑی کمپنی
One-Plus
نے بھی حیدرآباد میں اپنا مینوفیکچرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کہا جا رہا ہے کہ حیدرآباد میں
One-Plus
کی اسمارٹ ٹی وی تیار کرتے ہوئے سارے ملک میں روانہ کی جائے گی ۔ شہر سے کام کرنے والی ریڈئینٹ اپلائنسیس اینڈ الیکٹرانکس کا ون پلس اسمارٹ ٹی وی سے اشتراک چل رہا ہے اور اب یہ کمپنی شہر میں 32 تا 65 انچ کے ون پلس اسمارٹ ٹی وی تیار کریگی ۔ یہ کمپنی پہلے ہی سیمسنگ اور ژیومی جیسی کمپنیوں کے ٹی وی سیٹس تیار کر رہی ہے ۔ اس سے تقریبا 40 فیصد کی ضروریات کی تکمیل ہوتی ہے ۔ اب حیدرآباد میں ون پلس اسمارٹ ٹی وی بھی تیار کی جائیں گی اور یہ بعد میں ہندوستان کی تمام ریاستوں کو روانہ کی جائیں گی ۔ وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی راما راو نے اپنے ٹوئیٹ میں ون پلس کمپنی کے حیدرآباد میں تیاری کے فیصلے پر مسرت کا اظہار کیا ہے اور انہوں نے بانی و سی ای او ون پلس پیٹ لاو سے اظہار تشکر کیا جنہوں نے حیدرآباد کو ٹی وی تیار کرنے کے مرکز کے طور پر منتخب کیا ہے اور سرمایہ کاری کریں گے ۔