وورا کی آخری رسومات میں شیوراج سنگھ چوہان کی شرکت

   

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیو راج سنگھ چوہان آج دن میں غیر منقسم مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی موتی لال وورا کی آخری رسومات میں شامل ہونے کے لئے چھتیس گڑھ کے درگ جائیں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مسٹر چوہان دن میں تقریباً ڈیڑ بجے یہاں طیارے سے روانہ ہوں گے اور وہاں سے بذریعہ ہیلی کاپٹر درگ جائیں گے ۔ وورا کی آخری رسومات میں شامل ہوکر چوہان شام میں براہ رائے پور بھوپال واپس ہوگئے۔