ووزنیاکی کا وداعی مقابلہ کورونا کی نذر

   

کوپن ہیگن ۔ 8اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سابق عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹارکیرولین ووزنیاکی کا وداعی نمائشی ٹینس میچ عالمی وباء کورونا وائرس کے پھیلنے کے سبب ملتوی کردیا گیا۔ سابق نمبر ایک کیرولین وزنیاکی اور سرینا ولیمز کے درمیان کھیلے جانے والے نمائشی میچ ملتوی کر دیا گیا ہے۔ دی فائنل ون کے نام سے یہ نمائشی میچ 18 مئی کو ڈنمارک کے صدر مقام کوپن ہیگن میں کھیلا جانا تھا۔ کیرولین وزنیاکی نے اس ضمن میں کہا کہ موجودہ صورت حال میں ہر کسی کی صحت کی حفاظت ضروری ہے۔ واضح رہے کہ ڈنمارک کی وزنیاکی نے جنوری میں آسٹریلین اوپن کے دروان سبکدوشی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اس نمائشی میچ کو مقرر کیا گیا تھا۔