کریم نگر میں بائیں بازو جماعتوں کا دھرنا ، مختلف قائدین کا خطاب
کریم نگر ۔ 4 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : این آر سی قانون کی عمل آوری مطلب عوام کی عزت نفس کی تذلیل اور کم ترین خیال جانا ہی ہوگا ۔ بائیں بازو کی جماعتوں کے قائدین نے بروز جمعہ وائی سی پی ضلع صدر ڈاکٹر نگیش کے زیر قیادت کلکٹریٹ کے روبرو بائیں بازو کے قائدین کے ساتھ دھرنا دیا ۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے عوام کی تائید ان کے ہاتھوں سے ووٹ دلوا لے کر آج برسر اقتدار آچکے اور یہی برسر اقتدار بی جے پی جن کے تائیدی ووٹ سے اقتدار حاصل کیا ہے ۔ آج انہیں کو ہندوستانی ہونے کا ثبوت پیش کرنے کا مطالبہ کررہی ہے ۔ کتنی تعجب ، بے شرمی اور احسان فراموشی کی بات ہے ۔ حکومت این آر سی ، سی اے اے اور این پی آر کو ریاست میں زبردستی طاقت کے ذریعہ عمل کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ ایسے نامعقول قانون پر تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں ۔ انہیں اپنی مرضی کا اظہار کرنے کے لیے کہا جارہا ہے ۔ اس دھرنا میں وائی سی پی قائدین محمد سلیم ، وینکٹ رمنا ریڈی ، محمد شہنشاہ ، محمد بلالہ ، ٹی رمیش ، ایم راکیش ، کومٹ ریڈی ، وینکٹ ریڈی ، کرشنا ریڈی ، مندا وینکٹ ریڈی ، صمد نواب ، عبدالرحمن ، جماعت اسلامی ہند اور سی پی آئی ضلع سکریٹری یانو گنتی کیداری کے سروجن کمار ایم راجو کے سی ریڈی ایس کے ریڈی ، سماج وادی پارٹی ضلع صدر جی رمیش، عام آدمی پارٹی کے قائدین اس طرح سبھی جماعتوں کے قائدین شریک تھے ۔۔
