ووٹرس پر اثر انداز ہونے رقومات کی تقسیم ۔ بی آر ایس کارکن رنگے ہاتھوں گرفتار

   

حیدرآباد : /22 اکٹوبر (سیاست نیوز) ریاست میں انتخابای سرگرمیوں میں شدت پیدا ہوگئی اور پولیس کی کارروائی بھی بڑے پیمانے پر جاری ہے ۔ رائے دہندوں پر اثرانداز کرنے نقد رقم کی تقسیم کرنے والے بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس)کے کارکن کو الیکشن ٹیم اور پولیس نے رنگے ہاتھوں پکڑلیا ۔ تفصیلات کے مطابق سکندرآباد تاڑبن کی ہنومان مندر میں ووٹرس میں نقد رقم کی تقسیم کی اطلاع پر ایم نکلیش اسسٹنٹ انجنیئر جو سکندرآباد کنٹونمنٹ حلقہ کے فلائنگ اسکواڈ ٹیم کے انچارج ہیں نے بوئن پلی پولیس کی ٹیم بشمول سب انسپکٹر ناگیندر بابو کے ہمراہ اچانک دھاوا کیا اور ایم بھاسکر ریڈی نامی بی آر ایس کارکن کو نقد رقم تقسیم کرتے رنگے ہاتھوں پکڑلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار شدہ ایم بھاسکر ریڈی بی آر ایس پارٹی کا سرگرم کارکن ہے اور نیو بوئن پلی کا ساکن ہے ۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے 55,900 روپئے نقد رقم برآمد کرلئے ۔ اس بی آر ایس کارکن کے خلاف تعزیرات ہند کے دفعات 171(B) ، 171(E) اور 188 کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا اور مزید کارروائی کیلئے پولیس اسٹیشن منتقل کیا ۔