ووٹرس پولنگ مراکز پر اپنی شناخت کیلئے یہ دستاویزات پیش کرسکتے ہیں

   

حیدرآباد۔29۔نومبر(سیاست نیوز) رائے دہندے ووٹر شناختی کارڈ نہ ہونے کی صورت میں مراکز رائے دہی میں اپنی شناخت کیلئے جن دستاویزات کو پیش کرسکتے ہیں ان میں آدھار کارڈ‘ MNREGA کارڈ‘ پاس بک‘ ہیلت انشورنس کارڈ‘ ڈرائیونگ لائسنس‘ پیان کارڈ ‘ اسمارٹ کارڈ‘ پاسپورٹ‘ پینشن کے دستاویزات‘ سروس کارڈ‘ سرکاری ملازمین اپنے شناختی کارڈ کے علاوہ معذورین کیلئے جاری کئے جانے والے کارڈ بطور شناختی کارڈ پیش کئے جاسکتے ہیں۔ الیکشن عہدیدار کے مطابق ووٹر شناختی کارڈ نہ ہونے پر ان دستاویزات میں سے کوئی پیش کیا جاسکتا ہے۔
تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین اور سرکردہ شہریوں نے رائے دہندوں میں شعور اجاگر کرنے کے لئے ان دستاویزات کی تفصیل کو عوام تک پہنچانے کے اقدامات کئے ہیں اور چیف الکٹورل آفیسر اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان دستاویزات کے ساتھ مراکز رائے دہی پہنچیں اور اپنے حق رائے دہی سے استفادہ حاصل کریں۔