ووٹروں کو بیدار کرنے موبائل گاڑی روانہ

   

دہرادون: اتراکھنڈ کی چیف الیکٹورل آفیسر سوجنیا نے پیر کو سکریٹریٹ میں ووٹروں کو بیدار کرنے کے لئے موبائل گاڑیوں (ووٹر ایئرنیس وین) کو روانہ کیا۔ سوجنیا نے بتایا کہ اس مہم کا بنیادی مقصد نوجوانوں اور خواتین ووٹروں کو ووٹر لسٹ میں ناموں کے رجسٹریشن کے لئے راغب کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قانون ساز اسمبلی کے آئندہ انتخابات کے پیش نظر یکم ؍ جنوری 2022 کی کوالیفائنگ تاریخ کی بنیاد پر خصوصی مختصر نظرثانی پروگرام کی وسیع تشہیر کے لیے گڑھوال اور کماؤن بلاک کے لیے ایک ایک ووٹر بیداری وین کو دہرادون سے روانہ کیا گیا۔ انہوں نے میڈیا کو بیداری رتھ کے روٹ کے بارے میں بھی تفصیل سے آگاہ کیا۔