نظام آباد : ریاستی الیکشن کمشنر شیانک گوئیل نے آج ضلع کلکٹر نارائن ریڈی کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کیا اور اس موقع پر ضلع کلکٹر کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ خصوصی مہم کے تحت 2022 ء کیلئے آنے والی فہرست رائے دہندگان میں خصوصی مہم کے تحت آنے والی درخواستوں کا جائزہ لیتے ہوئے ان کے ناموں کا اندراج کریں اور ایک بھی درخواست زیر التواء نہ رکھیں۔ مستحق ہر شخص کا نام اندراج کریں انہوں نے کہا کہ سوئپ ایکٹیویز کا انعقاد عمل میں لاتے ہوئے گروڈا ایپ میں ناموں کا اندراج کریں اور اب تک حاصل ہونے والے درخواستوں کا جائزہ لیتے ہوئے یکسوئی کریں اور فہرست کی اجرائی کیلئے اقدامات کریں۔ 5؍ جنوری تک تمام دیہاتوں میں فہرست گرام پنچایتوں میں افشاء کریں 18سال مکمل کرنے والے ہر شخص اپنے ناموں کا اندراج کریں اور مستحق افراد فارم 6 کے ذریعہ درخواست گذاری کرسکتے ہیںاور یہ سلسلہ وار جاری رہیگاالیکشن کمشنر مسٹر شیشانک گوئیل نے کہا کہ مرکزی الیکشن کمیشن کی جانب سے ترتیب دئیے گئے گروڈا ایپ کے بارے میں عوام میں شعور بیدار کریں۔
