مسودہ لسٹ میں خاتون ووٹرس کی اکثریت، 95 پولنگ بوتھس کا اضافہ
حیدرآباد /2 جون ( سیاست نیوز ) ریاست میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر الیکشن کمیشن کی جانب سے فہرست رائے دہندگان پر خصوصی نظر ثانی کی جارہی ہے ۔ بوگس ووٹوں کو فہرست سے خارج کرنے ایک گھر میں 6 سے زیادہ ووٹ رہنے والوں کے گھروں کو پہونچکر جائزہ لیا جارہا ہے۔ دو مقامات پر ووٹ کی صورت میں ایک مقام سے ووٹ حذف کرنے کی ذمہ داری بوتھ لیول آفیسرس کو سونپ دی گئی ۔ گذشتہ اسمبلی انتخابات کی بہ نسبت نئے اضلاع میں 48,357 ووٹوں کا اضافہ ہوا ہے ۔اس کے علاوہ مزید 95 پولنگ مراکز کا اضافہ ہو رہا ہے ۔ 2018 کے انتخابات میں اضلاع میں ووٹرس کی تعداد 8,65,888 تھی ۔ اس سال جنوری میں جاری کردہ فہرست کے مطابق ضلع ووٹرس کی تعداد 9,14,245 ہوگئی ہے ۔ گذشتہ انتخابات میں 997 پولنگ مراکز تھے ۔ ان کی تعداد 2023 انتخابات میں بڑھ کر 1092 تک پہونچ جائے گی ۔ گذشتہ انتخابات کی ووٹر لسٹ کا جائزہ لینے عہدیداروں کی جاری کردہ تازہ مسودہ فہرست رائے دہندگان کا جائزہ لینے پر بڑی تبدیلی آئی ہے ۔ تب خاتون ووٹرس کی تعداد 4,39,388 تھی اور مرد ووٹرس کی تعداد 4,26,401 تھی ۔ تازہ مسودہ فہرست رائے دہندگان میں خاتون ووٹرس کی تعداد زیادہے ہے ۔ جہاں خاتون ووٹرس کی تعداد 4,67,414 ہے ۔ وہیں مرد رائے دہندگان کی تعداد 4,46,797 ہے ۔ن