حیدرآباد : /11 نومبر (سیاست نیوز) ڈسٹرکٹ الیکشن اتھاریٹی حیدرآباد نے ووٹر لسٹ میں ناموں کے اندراج کے حصہ کے طور پر کئی اقدامات کئے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ اہل افراد کا اندراج ہوسکے ۔ ان اقدامات میں مذہبی مقامات مسجد ، مندر ، چرچ کے قریب اعلان ، تعلیمی اداروں کے ساتھ تعاون کے ذریعہ طلباء کو ترغیب کے علاوہ میڈیا اور سوشیل میڈیا پر تشہیر شامل ہیں۔
