ووٹر لسٹ میں ناموں کی شمولیت کیلئے شعور بیداری ضروری

   

سرپورٹاون میں سیاسی قائدین کا اجلاس، تحصیلدار محمد ریاض علی کا خطاب

سرپور ٹاون/20 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاون تحصیلدار افس میں اج تحصیلدار محمد ریاض علی کے زیر نگرانی مقامی سیاسی پارٹی قائدین کا ووٹر لسٹ میں ناموں کی شمولیت سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ شرکت کرنے والوں میں کانگرس پارٹی ایم پی ٹی سی محمد سہیل احمد، بی ایس پی پارٹی ڈسٹرکٹ سیکرٹری پروین کمار، بی ار ایس پارٹی منڈل صدر توکارام، بی جے پی پارٹی صدر اے شنکر، رکن گرام پنچائت محمد عفت حسین، سابقہ منڈل پریشد معاون رکن ایم اے عقیل، اور اپنے اسٹاف ڈپٹی تحصیلدار للیتا، منڈل ریونیو انسپکٹر محمد مبین، جو گاڑی راو موجود تھے۔ تحصیلدار محمد ریاض علی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اکتوبر 2023 تک 18 سال مکمل کرنے والے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو ووٹر لسٹ میں اپنے ناموں کو شمولیت کرنے کے لیے قومی الیکشن کمیشن کی ہدایت وصول ہوئی ہے۔ اس سلسلے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں میں شعور بیداری مہم چلاتے ہوئے نوجوانوں کی رہنمائی کرنے کا مشورہ دیا، ہر گاؤں میں بوتھ لیول افیسرز اپنی خدمت انجام دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ نام کی درستگی، پتے کی تبدیلی، بوتھ یا بلیک کی تبدیلی اس کے علاوہ کسی بھی تبدیلی کے لیے مقامی بوتھ لیول افیسر سے ربط پیدا کرنے کا مشورہ دیا۔