ووٹر لسٹ میں ناموں کے اندراج ، تصحیح کے مواقع

   

استفادہ کی خواہش ، ضلع کلکٹر جگتیال شیخ یاسمین باشاہ کا بیان

جگتیال ۔22 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جگتیال ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر و ضلع کلکٹر جگتیال محترمہ شیخ یاسمین باشاہ نے صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ الیکشن آفیسر کی ہدایت کے مطابق یکم اکتوبر 2023 تک وہ لوگ جنہوں نے (18) سال کی عمر مکمل کر لی ہے، نئے ووٹرس کی حیثیت سے اپنے ناموں کے اندراج کیلئے متعلقہ بوتھ لیول آفیسر، تحصیلدار کے دفتر، اور ووٹر ہیلپ لائن،BLO APP کے ذریعے فارم نمبر-6کے ذریعہ اپنی درخواست کاادخال کریں۔فارم 7نمبردرخواست کے ذریعہ وفات پانے والے افراد کے ناموں کو حذف کرنے کے لیے، متوفی کے اہل خانہ کو موت کا سرٹیفکیٹ منسلک کرنا ہوگا اور متعلقہ بوتھ لیول آفیسر، تحصیلدارکے دفتر، اور ووٹر ہیلپ لائن ، BLO APP کے ذریعے اپنی درخواست کاادخال کریں۔فارم نمبر 8 سے متعلقہ درخواست کو درج ذیل ترمیمات کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔.1 ووٹر کے ووٹ کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی کیلئے ، .2 اگر نام میں کوئی تصحیح ہو مثلاً 1) نام، 2) والد کا نام، 3) عمر، 4) پتہ اور دیگرامور سے متعلقہ تصحیح کے لیے۔.3 PWD (معذورین ) کی مارکنگ کیلئے استعمال کیا سکتا ہے۔ .4 ڈپلیکٹ EPIC کارڈ کی حصولی کیلئے بتاریخ 21 اگسٹ تا 19 سپٹمبر2023تک ادخال کیا جاسکتا ہے۔اور جن لوگوں کو نئے ووٹرس کی حیثیت سے رجسٹریشن کروانی ہے وہ استفادہ کر سکتے ہیں۔