ووٹر لسٹ میں ناموں کے اندراج کیلئے شعو ر بیداری پر زور

   

نظام آباد :11؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کلکٹر مسٹر رام موہن رائو نے بتایا کہ 25؍ جنوری کو قومی یوم رائے دہندگان کے موقع پر بڑے پیمانے پر رائے دہندوں میں شعور بیدار کیلئے اقدامات کریں ۔ ضلع کلکٹر نے پرگتی بھون میں ایک جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حق رائے دہی کی اہمیت کے بارے میں شعور بیدار کریں ۔ یکم؍ جنوری 2019 ء تک 18 سال مکمل کرنے والے تمام افرادووٹر لسٹ میں ناموں کا اندرا ج کرائے ۔ خاص طور سے ڈگری کالج ، انجینئرنگ کالج و دیگر کالجوں کے طلباء کے ناموں کے اندراج کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں ۔ طلباء میں مقابلہ رنگولی کا بال بھون میں انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے اور 24؍ جنوری تک رپورٹ فراہم کرنے کی صورت میں الیکشن کمیشن کو فراہم کیا جائیگا۔ بہترین نوڈل آفیسر اور رائے دہی کے روز متعدد مرتبہ تہنیت بھی پیش کی جائے گی ۔