ووٹر لسٹ میں نام درج کروانے کا مشورہ: تحصیلدار

   


سرپور ٹاون( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاون گورنمنٹ جنرل کالج میں تحصیلدار محمد ذاکر حسین اپنے ہمراہ انچارج پرنسپل گورنمنٹ جونیئر کالج عطیہ خانم، اور لیکچرزس ٹروپتی، یعقوب باشا، راجو، مرلی، نذیر احمد کے ساتھ مل کر تحصیلدار محمد ذاکر حسین نے کالج کے طلباء وطالبات خطاب میں کہا کہ 18 سال مکمل کرنے والے تمام لڑکے اور لڑکیوں کو ووٹر لسٹ میں اپنے ناموں کو اندراج کرنے کا مشورہ دیا، اس کے علاوہ اپنے اپنے گاؤں میں ووٹر لسٹ میں ناموں کی شمولیت سے متعلق شعور بیداری مہم چلانے کا مشورہ دیا۔