نارائن پیٹ۔29 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کلکٹر نارائن پیٹ مسٹر کویا سری ہرشا نے کہا کہ 18 سال سے زیادہ عمر کے ہر فرد کو بطور ووٹر رجسٹر کرانا چاہیے ، جمہوریت میں ووٹ بہت قیمتی ہے۔ آج ضلع کلکٹر نے کانفرنس ہال میں محکمہ تعلیم کے افسران کے ساتھ ایک اجلاس کاانعقاد عمل میں لایا۔ اس موقع پر کلکٹر نے کہا کہ 18 سال سے زائد عمر کے طلباء کو کالج ڈگری کالج، آئی ٹی آئی کالج میں بطور ووٹر رجسٹر کرانا چاہئے۔ جن کی عمر یکم اکتوبر 2023 تک 18 سال سے زیادہ ہوئی ہے انہیں فارم 6 کے ذریعے رجسٹر کرانا چاہیے۔ وہ ووٹر رجسٹریشن کے بارے میں بیداری پیدا کرنا چاہتے ہیں۔پچھلے سال دھنواڑا منڈل میں پولنگ کا فیصد کم تھا اور عہدیداروں کو حکم دیا گیا تھا کہ اس بار 100 فیصد پولنگ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں۔ بلدیات میں ووٹنگ فیصد بڑھانے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔ وہ ہر ہفتے ایک میٹنگ کر کے ووٹر لسٹ پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔ اس میٹنگ میں ایڈیشنل کلکٹر میانک متل، سی پی او، ڈی پی او، ڈی پی او، محکمہ تعلیم کے افسران، الیکشن سپرنٹنڈنٹ، متعلقہ افسران وغیرہ نے شرکت کی۔