ووٹر لسٹ میں 18 سال مکمل کرنے والے نوجوانوں کے ناموں کا اندراج

   

Ferty9 Clinic

کاماریڈی :الیکشن کمشنرشیشانک گوئیل نے آج ضلع کلکٹر کاماریڈی جتیش وی پاٹل کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کرتے ہوئے یکم ؍ جنوری 2022 ء تک 18 سال مکمل کرنے والے افراد کے ناموں کا اندراج وشناختی کارڈ ، ایپک کارڈ فراہم کرنے کی ہدایت دی ۔ مسٹر شیشانک گوئیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے 18 سال مکمل کرنے والے نوجوانوں کو فہرست رائے دہندگان میں ناموں کے اندراج کیلئے موقع فراہم کیا جارہا ہے لہذا اپنے ناموں کا اندراج کرائیں اور نئے نام اندراج کرانے والے افراد کو ایپک کارڈ فراہم کرنے کی ہدایت دی ۔ قومی یوم رائے دہندگان تک نئے نام اندراج کرانے والے افراد کو ووٹر کارڈ فراہم کرنے کی ہدایت دی اور اس کے علاوہ ناموں کے پتوں کی تبدیل کیلئے آنے والی درخواستوں کی یکسوئی کیلئے بھی اقدامات کرنے کی ہدایت دی ۔
مشتبہ حالت میں مھیرا کی موت
جگتیال ۔ شہر جگتیال وانی نگر سے تعلق رکھنے والے کے شنکریا نامی شخص کی ویملہ واڑہ لاڈج میں متشبہ حالت میں موت واقع ہوگئی ۔ شہر جگتیال میں مچھلی ہول سیل تاجر مچھیرا طبقہ سے تعلق رکھنے والا شنکریا کی ویملہ واڑہ لاڈج میں مشتبہ حالت میں موت کی ویملواڑہ پولس مقدمہ درج کرکے مختلف زاویوں سے تحقیقات میں مصروف ہے۔