ووٹر لسٹ میں 30 اکٹوبر تک ناموں کا اندراج

   

ہر فرد رائے دہی میں حصہ لے، ضلع کلکٹر کی خواہش، پداپلی میں شعور بیداری ریالی

پداپلی۔19/اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر مزمل خان نے کہا کہ 18 سال کی عمر مکمل کرنے والے ہر فرد کو آئندہ اسمبلی انتخابات میں اپنے حق رائے دہی سے مستفید ہونا چاہئے۔ہمارے ضلع میں ووٹنگ فیصد میں اضافہ کے لئے ہر اہل فرد کو رائے دہی میں حصہ لیناچاہئے۔ بروز چہارشنبہ آئی ٹی آئی کالج سے گورنمنٹ جونیئر کالج تک منعقدہ ووٹر بیداری ریالی کا پداپلی ریونیو ڈویڑن آفیسر مدھو موہن نے افتتاح کیا۔ اس ریالی کے اختتامی پروگرام میں ضلع کلکٹر مزمل خان اور مجالس مقامی ایڈیشنل کلکٹر جے اروناشری نے شرکت کی۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر مزمل خان نے کہاکہ 30/نومبر کو ریاستی اسمبلی انتخابات کی رائے دہی ہوگی، جس میں 18 سال کی عمر مکمل کرنے والے ہر فرد کو اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ 18 سال مکمل کرنے والے ہر شخص کو