ووٹر لسٹ ناموں میں غلطیوں کو دور کرنے کی اپیل

   

Ferty9 Clinic

شمس آباد۔/28 جون، ( سیاست نیوز) شمس آباد میں ٹی آر ایس قائدین کے ایک وفد نے وینکٹیش گوڑ ٹاؤن صدر کی قیادت میں آر ڈی او راجندر نگر سے ملاقات کرتے ہوئے ایک یادداشت پیش کی جس میں ووٹر لسٹ میں ناموں میں غلطیوں اور وارڈ کے لحاظ سے نمبرات کو صحیح کرنے کی اپیل کی گئی۔ شمس آباد کے20 وارڈس میں تمام ووٹر لسٹ میں غلطیاں ہیں۔ وارڈ ایک کے ناموں کو وارڈ 20 میں شامل کیا گیا ہے۔ ہر ایک وارڈ کے لسٹ کے ساتھ باقی19 وارڈس کو صحیح انداز میں کریں ۔ شمس آباد ٹاؤن میں تقریباً سبھی لسٹ کو درست کرنے کی ضرورت ہے جس پر راجندر نگر آر ڈی او نے تیقن دیا کہ وہ جلد از جلد تمام لسٹ کو درست کریں گے۔ اس موقع پر مہیندر ریڈی ، ایم سرینواس، ایم کے نجم الدین، ملیش، جہانگیر کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے۔