ووٹر لسٹ کو آدھار سے مربوط کرنے کی مہم میں توسیع

   

نظام آباد میں مہم کا جائزہ لینے میونسپل کمشنر کی جانب سے اجلاس کا انعقاد

نظام آباد ۔ 5 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : ووٹر لسٹ کو آدھار سے مربوط کرنے کیلئے شہر نظام آباد میں چلائی جانے والی مہم کا جائزہ لینے کیلئے میونسپل کمشنر کی جانب سے آج ایک اجلاس منعقد کیا گیا ۔ کمشنر میونسپل مسٹر جان سامسن منعقدہ اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت پر گذشتہ ایک ماہ سے نظام آباد اسمبلی حلقہ سطح پر الیکٹرول ریوسیزن کا کام بوتھ لیول آفیسر کے ذریعہ انجام دیا جارہا ہے جس کی مدت 30 ؍ ستمبر تک تھی لیکن اس مہم کے سلسلہ میں عوام کی جانب سے کوئی مثبت عمل ظاہر نہیں کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے اس مہم میں 15؍ اکتوبر تک توسیع کی گئی ۔ نظام آباد اسمبلی حلقہ کی سطح پر گھر گھر ووٹروں کے ناموں کو آدھار سے جوڑنے اورفہرست رائے دہندگان میں موجودہ غلطیوں اور اس کی اصلاح کرنے کیلئے جملہ 281 بی ایل او کو مقر ر کیا گیا ۔ انہوں نے اس کام کی کامیابی اور بی ایل او کے ساتھ تعاون کریں ۔ فہرست رائے دہندگان میں موجودہ خامیوں کو دور کیا جائیگا اور ووٹرکو آدھار سے مربوط کرنے کیلئے آفیسرس سے مدد کی اپیل کی ۔ کمشنر جان سامسن نے بتایا کہ اس سلسلہ میں 11 ؍ اکتوبر تک نظام آباد میں خصوصی مہم چلائی جائے گی زون سنٹر وں میں عہدیدار موجود رہیں گے اور کمپیوٹر کے ذریعہ فہرست رائے دہندگان میں موجودہ خامیوں کو دور کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ سینئر قائد رفعت محمد خان نے موثر نمائندگی کے باوجود فہرست رائے دہندگان میں موجودہ خامیوں کو دور کرنے کیلئے فہرست رائے دہندگان کے ازسر نو سروے کرتے ہوئے ناموں کا اندراج کیا جارہا ہے اس اجلاس میں سابق کارپوریٹر رفعت محمد خان نے کمشنر سے نمائندگی کرتے ہوئے بتایا کہ ووٹر لسٹ اور جدید بلدی ڈیویژنوں کی حد بندیوں کے ذریعہ ان کے نام اسمبلی اور پارلیمانی انتخابات کیلئے جاری کردہ فہرست سے حذف کئے گئے تھے جس کی وجہ سے عدالت سے رجوع ہوتے ہوئے حکم التواء حاصل کیا گیا ۔ نام اور نمبروں کی متعدد مرتبہ آنے کی شکایت کی گئی تھی انہوں نے بی ایل او سے اس کا جائزہ لینے کی خواہش کی ۔