ووٹر نظرثانی پر عدالتی فیصلہ عوامی اعتماد کی جیت : کانگریس

   

پٹنہ، 11 جولائی (یو این آئی) بہار کانگریس کے صدر راجیش رام نے خصوصی ووٹر نظرثانی قانون پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو عوام کے اعتماد کی جیت قرار دیا ہے ۔جمعہ کو یہاں منعقد ایک پریس کانفرنس میں رام نے کہا کہ جنتا دل یونائیٹڈ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر بہار میں دلتوں، استحصال زدہ اور غریب لوگوں کے حق رائے دہی کو چھیننا چاہتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے اس سازش پر بریک لگادیا ہے ۔ کانگریس لیڈر راہول گاندھی کی قیادت میں پارٹی بہار میں شہریوں کے ساتھ ہو رہی ناانصافیوں کے خلاف لڑتی رہے گی۔سپریم کورٹ کے جج سدھانشو دھولیا کے تبصرہ پر بحث کرتے ہوئے کانگریس صدر نے کہا کہ اگرچہ سپریم کورٹ نے بہار میں رائے دہندوں کی نظرثانی کو نہیں روکا لیکن حکمراں پارٹی کے وکیل سے کہا کہ نظرثانی میں جن 11 دستاویزات پر غور کیا جا رہا ہے وہ براہ راست شہریت کو ثابت نہیں کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے آدھار یا راشن کارڈ کو فہرست سے خارج کرنے پر بھی سوال اٹھایا ہے ۔