بیڑ: مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لیے آج ووٹنگ کے دوران مختلف وجوہات کی وجہ سے ایک آزاد امیدوار سمیت تین افراد کی موت ہو گئی۔ بیڑ اسمبلی حلقہ سے آزاد امیدوار بالا صاحب شنڈے کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی ہے ۔ستارہ میں ووٹ ڈالنے کے دوران ایک بزرگ ووٹر کی موت ہو گئی اور ایک آشا ورکر وسئی میں پولنگ ڈیوٹی کے لیے جاتے ہوئے ٹرین کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئی۔بیڑ سیٹ سے آزاد امیدوار بالا صاحب شندے اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے دوپہر کو چھترپتی شاہو ودیالیہ میں واقع پولنگ مرکز پہنچے تھے ۔ اس دوران انھیں چکر آیا اور وہ نیچے گر گیا۔ انھیں اسے فوری طور پر ہاسپٹل لے جایا گیا ، جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہو گئی۔ پولنگ بوتھ پر ڈیوٹی کے لیے جا رہی سمن سنتوش یادو نامی آشا ورکر کی ٹرین کی زد میں آکر موت ہوگئی۔