ووٹوں کی گنتی میں بے قاعدگی نہیں ہوئی تو بی جے پی کی شکست طے:ممتا بنرجی

   

لولکاتہ :لوک سبھا انتخاب کے آخری مرحلے کی ووٹنگ یکم جون کو ہونے والی ہے۔ اس مرحلہ میں مغربی بنگال کی 9 لوک سبھا سیٹوں کیلئے بھی ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس درمیان انتخابی تشہیر ختم ہونے سے قبل ممتا بنرجی نے جادوپور میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مرکز کی مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور ساتھ ہی عوام کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ریاست میں ٹی ایم سی کے حق میں کھڑے ہیں۔ ممتا بنرجی نے ایک بڑا دعویٰ بھی کیا کہ اگر ووٹوں کی گنتی ٹھیک سے کی گئی اور بے ضابطگی نہیں ہوئی تو بی جے پی اس مرتبہ اقتدار میں نہیں آئے گی۔ممتا بنرجی نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مہنگائی آسمان چھو رہی ہے۔ مرکزی حکومت لوگوں کو مفت راشن دینے کے بارے میں جھوٹ بولتی ہے اور کوئی فنڈ جاری نہیں کرتی۔ دوسری طرف ترنمول کانگریس راشن، پانی اور بجلی بھی دستیاب کراتی ہے۔