نئی دہلی ۔18؍ستمبر ( ایجنسیز ) لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہول گاندھی کے ذریعہ آج کی گئی پریس کانفرنس میں الیکشن کمیشن پر عائد کردہ مبینہ ’ووٹ چوری‘ کے نئے الزامات نے ہلچل پیدا کر دی ہے۔ اس پریس کانفرنس کے بعد الیکشن کمیشن نے اپنے دفاع میں فوری بیان بھی جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے راہول گاندھی کے ذریعہ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف عائد کردہ سبھی الزامات کو بے بنیاد اور غلط قرار دیا ہے۔دراصل راہول گاندھی نے دہلی کے اندرا بھون آڈیٹوریم میں منعقد پریس کانفرنس کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ 2024 کے لوک سبھا انتخاب میں بڑے پیمانے پر ’ووٹ چوری‘ ہوئی۔ انھوں نے خاص طور سے کرناٹک کے مہادیوپورا اسمبلی حلقہ اور مہاراشٹر اکے راجورا اسمبلی حلقہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہاں ہزاروں ووٹوں میں ہیرا پھیری کی گئی ہے۔الیکشن کمیشن نے راہول گاندھی کے الزامات کو سرے سے مسترد کردیا۔چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف عائد کردہ سبھی الزامات بے بنیاد اور حقائق کے اعتبار سے غلط ہیں۔