بالکنڈہ میں انتخابی جلسہ سے چیف منسٹر کا خطاب، بی جے پی پر تمام شعبوں کو خانگیانے کا الزام
نظام آباد :2 ؍ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو نے آج نظام آباد حلقہ بالکنڈہ میں انتخابی مہم کے جلسہ سے بالکنڈہ کے بی آرایس امیدوار و وزیر عمارت و شوارع مسٹر پرشانت ریڈی کے جلسہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں ووٹ کی بڑی اہمیت ہے اور ووٹ ایک ہتھیار ہے ۔ اس سے پارٹیوں کے امیدواروں کی تقدیر کے ساتھ ساتھ عوام کی تقدیر بھی بدل سکتی ہے لہذا ووٹ دینے سے قبل کئی مرتبہ اس پر غور کریں اور دیہی سطح پر اس بارے میں بحث و مباحث کے انعقاد عمل میں لاتے ہوئے سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں تاکہ آنے والے کام کاج میں عوام کو فائدہ پہنچے انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے علاوہ دیگر کسی بھی ملکوں میں اس طرح کی انتخابی مہم نہیں چلائی جاتی ۔ ٹی وی پر بحث و مباحث و تقریریں منشور سننے کے بعد عوام اپنا فیصلہ سناتی ہے اگر کوئی میٹنگ رکھی گئی تو 6تا 7 ہزار عوام شرکت کرلیں تو یہ سب سے بڑا کامیاب جلسہ عام کہلا یاجاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بالکنڈہ اسمبلی حلقہ کے موضع موتے سے اٹوٹ وابستگی ہے۔ انہوں نے کانگریس ، بی جے پی کو اپنی تنقیدوں کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی نریندر مودی حکومت میں تمام شعبہ کو خانگیانہ شعبوں میں تبدیل کردگیا ہے ۔ ریل ، ایرپورٹ ، بندر گاہ کے علاوہ دیگر شعبوں کو خانگیانہ شعبہ کے حوالے کردیا اسی طرح برقی شعبہ میں بھی تبدیلیاں عمل میں لاتے ہوئے برقی موٹروں پر میٹر فٹ کرنے کی ہدایت دی تھی ورنہ سالانہ 5 ہزار روپئے کے بجٹ میں کٹوتی کا انتباہ دیا تھا اور 5 سالوں سے اب تک 25 ہزار کروڑ روپئے کی کٹوتی کے باوجود بھی برقی موٹروں پر میٹر فٹ نہیں کیا گیا اور 24 گھنٹے مفت برقی سربراہی کی جارہی ہے ۔ چندر شیکھر رائو کہا کہ کانگریس پارٹی کرناٹک میں تین گھنٹے برقی کی سربراہی کررہی ہے اور کرناٹک کے ڈپٹی چیف منسٹر یہاں پر آنے کی دعوت دے رہے ہیں جبکہ یہاں پر تلنگانہ میں 24 گھنٹے برقی سربراہ کی جارہی ہے اور مفت میں آبی سربراہی کی جارہی ہے ۔ بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اتر پردیش سے چیف منسٹر آکر من مانی بیانات دیتے ہیں جبکہ اتر پردیش کے لوگ یہاں پر زندگی بسر کررہے ہیں انہوں نے کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس ایک مرتبہ موقع فراہم کرنے کی اپیل کررہی ہے جبکہ کانگریس کو 11 مرتبہ موقع فراہم کیا گیا ۔ 50 سالوں میں کیا ترقی حاصل کی گئی اور آئندہ کیا ترقی ہوگی سوال کیا ۔ اس موقع پر بالکنڈہ کے امیدوار پرشانت ریڈی نے اپنی تقریر میں بالکنڈہ میں سب اسٹیشن کے قیام اور دیگر مسائل کے حل کا بھی مطالبہ کیا ۔ جلسہ میں ارکان اسمبلی گنیش گپتا، باجی ریڈی گوردھن ، شکیل عامر کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔