کابل ۔ /29 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے ایک شخص نے جس کی انگلی کو 2014 ء کے صدارتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے پر طالبان نے کاٹ دیا تھا ہفتہ کو منعقدہ صدارتی انتخاب میں دوبارہ ووٹ دیا ۔ شفیع اللہ صفی نے کہا کہ جب میرے بچوں اور ملک کے مستقبل کا سوال آتا ہے تو میں خاموش نہیں بیٹھوں گا چاہے وہ میرا پورا ہاتھ ہی کاٹ دیں ۔