بارہ بنکی ( یوپی ) : یوپی اسمبلی نتائج کو محض 10 روز گذرے ہیں کہ بی جے پی ارکان اسمبلی نے اپنا غرور اور تکبر ظاہر کرنا شروع کردیا ہے ۔ حیدر گڑھ اسمبلی نشست سے منتخب بی جے پی ایم ایل اے دنیش راوت کو مختلف افراد سے یہ کہتے سنا گیا کہ اُنھیں جن لوگوں نے ووٹ نہیں دیا ، اُنھیں مدد کی توقع نہیں رکھنا چاہئے ۔ دنیش کا کہنا ہے کہ ایسے لوگ مدد یا اعانت کے لئے اُن سے رجوع نہ ہوں ۔ دنیش نے 25,000 ووٹ کے فرق سے اپنے ایس پی حریف کو ہرایا۔
