ووٹ چوری‘ کیخلاف راہول گاندھی کی مہم کو عامر علی خاں ایم ایل سی کی حمایت

   

حیدرآباد۔10؍اگست ( سیاست نیوز) قائداپوزیشن راہول گاندھی نے ’ووٹ چوری‘ کے خلاف ایک نئی مہم کا آغاز کیا ہے۔ اس مہم کے تحت انہوں نے ایک ویب سائٹ لانچ کی ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی عمل میں گڑبڑی کے خلاف کھڑے ہوں۔ انہوں نے اس مقصد کیلئے ایک مسڈ کال نمبر بھی جاری کیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس مہم میں شامل ہو سکیں۔اس مہم میں شامل ہونے کیلئے راہول گاندھی نے عوام سے درخواست کی کہ وہ ویب سائٹ votechori.in/ecdemand پر جائیں یا پھر 9650003420 پر مسڈ کال دیں۔راہول گاندھی کی اس اپیل پر سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں ردعمل سامنے آیا ہے۔ متعدد افراد نے ان کی پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں اپنی حمایت کے سرٹیفکیٹ شیئر کیے۔جناب عامر علی خاں رکن قانون ساز کونسل تلنگانہ نے بھی راہول گاندھی کی ووٹ چوری کے خلاف مہم کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ چوری جمہوریت کے بنیادی اصولوں پر حملہ کے مترادف ہے ۔راہول گاندھی کی اس مہم سے سیاسی ماحول میں ایک نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔ سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے شاندار ردعمل ظاہر ہورہاہے کہ عوام بڑی تعداد میں اس مطالبہ کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور کثیر تعداد میں اس میں شامل ہو رہے ہیں۔