ووٹ ڈالنا ہر ہندوستانی کا فریضہ : بھگوت

   

ناگپور 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت سب سے پہلے ووٹ ڈالنے والوں میں شامل تھے۔ انھوں نے جمعرات کے روز ناگپور حلقہ لوک سبھا میں ووٹ ڈالا۔ جہاں سے بی جے پی کے مرکزی وزیر نتن گڈکری انتخاب لڑرہے ہیں۔ بھاگوت آر ایس ایس کے جنرل سکریٹری بھیاجی جوشی کے ساتھ پولنگ بوتھ میں ووٹ ڈالنے آئے تھے۔ ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے اپنے گھروں سے باہر نکلیں۔ ہم سب کا یہ فریضہ ہے کہ قومی سلامتی، ترقی اور اپنی شناخت کی برقراری کے لئے ووٹ ڈالیں۔خاموش رہنے سے کام نہیں چلے گا ، آپ کو ’’ہاں‘‘ یا ’’نا‘‘ کہنا چاہئے۔