حیدرآباد۔ 14 مئی (سیاست نیوز) حق رائے دہی کا استعمال کرنے آبائی مقام جانے والے میاں بیوی اور انکا کمسن لڑکا سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگئے شہر کے مضافاتی علاقہ بی بی نگر کے ساکنان 35 سالہ رویندر اور اس کی بیوی 32 سالہ جوگی اور 10 سالہ لڑکا مہیش سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگئے۔ رویندر ووٹ ڈالنے صبح اپنے مکان سے نکلا اس کے ہمراہ بیوی اور بیٹا بھی تھا۔ راستہ میں ناشتہ کیلئے رویندر بیوی بیٹے کے ساتھ رکا ۔ رگھوناتھ پلی میں ہائی وے سے متصل ٹفن سنٹر میں یہ لوگ ناشتہ کررہے تھے کہ اس دوران ایک گروڈا گاڑی ٹفن سنٹر میں گھس گئی اس حادثہ میں جوتی برسر موقع ہلاک ہوگئی جبکہ رویندر اور مہیش کے علاوہ سریکانت اور دیگر زخمی ہوگئے تھے۔ رویندر اور اس کا 10 سالہ لڑکا ہاسپٹل میں دوران علاج فوت ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع