ووٹ کا استعمال سوچ سمجھ کر کرنے کی عوام سے اپیل

   

یلاریڈی میں انتخابی جلسہ عام سے چیف منسٹر کے سی آر کا خطاب

یلاریڈی /15 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی میں آج ریاستی وزیر اعلی کے سی آر نے پرجا آشیرواد سبھا انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عوام سے کہا کہ ووٹ کا استعمال سوچ سمجھ کر کریں اور کہا کہ تلنگانہ تشکیل کے بعد کئی مسائل درپیش تھے جسکو حل کرتے آگے بڑھ رہے ہیں۔ کسانوں کو خوش رکھنے کیلئے آبی مسئلہ دور کیاگیا ریاست ترقی کیا یا نہیں یہ دیکھنے کیلئے ریاست کی آمدنی سے اندازہ لگایا جاتا ہے اور اب تلنگانہ نمبر ون بن کر آگے بڑھ رہا ہے۔ پہلے برقی مسائل حل کرتے پینے کا پانی شفاف طریقہ سربراہ کیا جارہا ہے یلاریڈی کو ترقی دینے کیلئے ہی کاماریڈی کو آیا ہوں میں خود دونوں حلقوں کو ترقی دینے کا وعدہ کرتا ہوں کے سی آر کانگریس پر تنقید کرتے ترقی نہ کرنے کا الزام لگایا تنگانہ میں آج 33 میڈیکل کالجس ہیں تلنگانہ کی تشکیل کیلٹئے کانگریس ہمیشہ حائل رہی کانگریس کم از کم پینے کا پانی تک عوام کو سربراہ نہ کر سکی علحدہ تلنگانہ تحریک میں کانگریس نے دھوکہ دیا ہے۔ کسان بندھو اسکیم کو مزید اضافہ کیا جائے گا۔ کانگریس کے دور اقتدار میں کسانوں کو برقی کا مسئلہ تھا لیکن اب حکومت 24 گھنٹہ مفت برقی سربراہ کررہی ہے۔ وزیر اعلی نے ریاستی مختلف اسکیمات کا ذکر کرتے کسانوں کو تمام طریقہ سے ترقی دینا ہو تو بی آر ایس کو پھر سے اقتدار دینے کے صلاح دی ۔ کانگریس پارٹی اقتدار میں آنے پر تین گھنٹے ہی برقی دینے الزام لگایا کرناٹک میں کانگریس کسانوں کیساتھ دھوکہ دے رہی ہے۔ وزیر اعلی عوام کو اور خاص کر کسانوں کو اپنے ووٹ کا بڑی سوچ سمجھ کر استعمال کرنے کو کہا۔ ریاست میں ضعیف و معذورین کو آسرا وظائف کو ہر سال اضافہ کرتے غریبوں کو سہارا دیا جائے گا طبی خدمات میں بھی تلنگانہ کو ترقی دی گئی آنکھوں کی روشنی پروگرام کے ذریعہ تین کروڑ عوام کو فائدہ پہنچایا گیا۔ اس طرح کئی فلاحی اسکیمات کیذریعہ عوام کو معاشی طور پر ترقی دیاجارہاہے۔ آنیوالے دو سال میں کاماریڈی۔ یلاریڈی کو ترقی دینے کا تیقن دیا۔ پوچارم پراجکٹ کو آبی صلاحیت میں اضافہ کرنے ضروری اقدامات کرنے کا وعدہ کیا۔ تمام مذاہب کو ساتھ لیکر جانے والی واحد ریاست تلنگانہ ہے۔