کانگریس دور حکومت میں اقلیتوں کی ترقی ممکن، سینئر اقلیتی قائد عبدالشکیل کا بیان
سرپور ٹاون۔ 28 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کانگریس پارٹی اسٹیٹ جنرل سکریٹری اقلیتی سیل جناب عبدالشکیل نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ بی جے پی دور حکومت میں عوام کو مفلسی اور دشواریوں کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا، اس لیے آنے والے پارلیمانی انتخابات میں ایس سی، ایس ٹی، بی سی اور خصوصی طور پر مسلم اقلیتوں کو 13 مئی کے روز اپنے اپنے مکانات سے نکل کر پولنگ اسٹیشن پہنچ کر اپنے قیمتی ووٹ کا استعمال کرنے کا مشورہ دیا، انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں کانگریس پارٹی واحد پارٹی ہے جس نے سیکولرزم کو زندہ رکھا ہے، بی جے پی دور حکومت میں غریب غریب ہوتا جا رہا ہے اور امیر امیر ہوتا جا رہا ہے، اس کے علاوہ بی جے پی دور حکومت میں ریلوے، ٹیلی فون اور کئی کمپنیوں کو فروخت کرتے ہوئے بے روزگاری کو عام کیا گیا، جس کی وجہ سے دن بدن بے روزگاری میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، اس لیے تمام مذہبوں کا احترام کرنے والی کانگریس پارٹی امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلوانے کا عوام کو مشورہ دیا۔ کانگریس پارٹی دور حکومت میں مسلم اقلیتوں کی ترقی ممکن ہے، اس لیے دھوپ و گرمی کی پرواہ کیے بغیر اپنے ووٹ سے استفادہ کرنے مسلم اقلیتوں کو مشورہ دیا، تاکہ ہندوستان سے فرقہ پرست بی جے پی پارٹی کا خاتمہ ہو سکے۔ اس لیے تمام طبقے کے ساتھ ساتھ مسلم اقلیتوں کو چاہیے کہ صرف کانگریس پارٹی کے حق میں ووٹوں کا استعمال کرتے ہوئے سیکولرزم اور دستور ہند کی حفاظت کرنے والے راہول گاندھی کو وزیراعظم بنائیں۔ اس کے علاوہ ریاست تلنگانہ کے تمام کانگریس پارٹی پارلیمانی امیدواروں کے ساتھ ساتھ خصوصی طور پر متحدہ ضلع عادل آباد یہ کانگریس پارٹی امیدوار اترم سوگنا بھاری اکثریت سے کامیابی دلوانے کی عوام سے اپیل کی۔