ووٹ کی طاقت جمہوریت میں اصلی طاقت جامعۃ المؤمنات کے مفتیات کی پرزور اپیل

   

حیدرآباد 8/مئی (راست) کل ہند مؤمنات مفتیات بورڈکا خصوصی اجلاس بعنوان ’’ ووٹ کی شرعی حیثیت ‘‘ جامعۃ المؤمنات مغلپورہ حیدرآباد میں مفتیہ حافظہ رضوانہ زرین پرنسپل کی سرپرستی، مفتیہ ناظمہ عزیز صدر بورڈ کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں کثیر تعداد میںممتاز خاتون مفتیات نے شرکت کی اور اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ ایک قومی امانت ومذہبی فریضہ ہے ، ہمارے ملک ہندوستان میں پارلیمانی الیکشن کا اعلان ہوچکا ہے ، سات مرحلوں میں ہونے والے ان پارلیمانی انتخابات میں تین مرحلے ہوچکے ہیں اور چار مرحلے باقی ہیںجن کے نتائج 4/جون کو آئیں گے۔ جب جمہور اپنے ووٹ کے ذریعہ اپنے پسندیدہ قائد کا انتخاب کرتی ہے تو جمہوریت کو مضبوط کرنے کیلئے اپنے ووٹ کا استعمال کرتے ہیں اس صورت حال میں ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے ووٹ کا صحیح اور بھرپور استعمال کریں ۔ ملک کے پرآشوب حالات کے باوجود بھی اگر ہم نہیںجاگیں گے تو پھرآخر کب جاگیں گے اور ہر شہری 13 مئی کو نماز فجر کے بعد ہی ووٹ ڈالنے کے مقامات پر جاکر قطار میں ٹھہر جائیں اور اپنے ووٹ کا فریضہ انجام دیں۔اجلاس کاآغاز حافطہ ثریدہ عذرین کی قرأت ، مفتیہ زہرہ کی نعت شریف سے ہوا۔ اس اجلاس میں شیوخین جامعۃ المؤمنات مفتیہ تہمینہ تحسین ، مفتیہ سیدہ عاتکہ طیبہ ، مفتیہ سیدہ عشرت بیگم ، مفتیہ نسرین افتخار ، مفتیہ نازیہ عزیز ، مفتیہ عائشہ سمیہ ، مفتیہ صدیقہ ، مفتیہ نکہت حسینی ، مفتیہ رمیصاء افشین ، مفتیہ حناء ، مفتیہ ثوبیہ سحر ، مفتیہ افرح فاطمہ ، مفتیہ مصباح فاطمہ ،مفتیہ عائشہ ، مفتیہ آمنہ نکہت ، مفتیہ شفیع فاطمہ ، مفتیہ فرح نازنین ،مفتیہ زینت ، مفتیہ اسریٰ بیگم ،مفتیہ صباء ، مفتیہ نیہاں ، مفتیہ نیہاں مسکان ، مفتیہ یوسف ، مفتیہ مسکان فردوس ، مفتیہ رقیہ ستار، مفتیہ رئیسہ ستار ،مفتیہ عائشہ بیگم ، مفتیہ سریرہ تبسم ،مفتیہ تسنیم وغیرہ شریک رہیں۔