ووٹ کے استعمال کے بعد آندھرائی افراد کی بڑی تعداد حیدرآباد واپس

   

حیدرآباد 14 مئی (یواین آئی) حیدرآباد میں مقیم آندھراپردیش سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد پڑوسی ریاست میں حق رائے دہی سے استفادہ کے بعد تلنگانہ کے دارالحکومت واپس ہوگئی۔کئی افراد اپنی ذاتی گاڑیوں میں حیدرآباد واپس ہوئے تو بعض افراد کو پرائیویٹ گاڑیوں و سرکاری روڈ ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں پر انحصارکرنا پڑا۔گاڑیوں کی بڑی تعداد کے سبب بیشتر شاہراہوں پر ٹریفک جام کی صورتحال دیکھی گئی۔