ووہان :تمام اسکول آج سے کھل گئے

   

بیجنگ: چین میں کوروناوائرس سے سب سے متاثرہ شہرووہان میں تمام اسکول آج سیکھل گئے۔خبر ایجنسی کے مطابق ووہان میں تقریبا 2ہزار800 کنڈرگارٹن،پرائمری،مڈل اسکولوں میں14لاکھ طلباکی واپسی ہوگئی ہے۔اسکولوں میں جسمانی درجہ حرارت چیک کرنے،ڈس انفیکشن ورک کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ طلبا کوماسک پہننے،پبلک بس،ٹرین سے سفرنہ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ چین میں کوروناوائرس کیسزمیں کمی کے بعداسکول کھولے جانے کاسلسلہ جاری ہے۔چینی شہر شنگھائی میں مئی میں تمام اسکول کھول دیئے گئے تھے جبکہ بیجنگ میں رواں ماہ تمام اسکول کھولے جائیں گے۔