ووہان سے خصوصی پرواز کے ذریعہ 300 بنگلہ دیشیوں کی واپسی

   

Ferty9 Clinic

ڈھاکہ ۔ یکم فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) زائد از 300 بنگلہ دیشی آج چین کے شہر ووہان سے واپس ہوئے جہاں کورونا وائرس اپنا قہر ڈھا رہا ہے ۔ ان کیلئے ایک خصصوی طیارہ کا اہتمام کیا گیا تھا اور یہاں واپسی کے بعد پولیس اور فوج کی نگرانی میں ایک دواخانے میں ان کے معائنہ بھی کئے جا رہے ہیں۔ بمان ائر لائنز کے ایک طیارہ کے ذریعہ جملہ 312 بنگلہ دیشیوں کو ووہان سے یہاں واپس لایا گیا ہے ۔ ان میں 12 بچے اور 3 شیر خوار بھی شامل ہیں۔ بمان کی ترجمان طاہرہ کھونڈوکر نے بتایا کہ یہ طیارہ آج دوپہر حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر پہونچا ہے ۔ طیارہ میں عملہ کے 15 ارکان کے علاوہ چار ڈاکٹرس بھی سوار تھے ۔ انہیں سیدھے ایک دواخانہ لیجایا گیا جہاں ان کے معائنے کئے جا رہے ہیں۔