بیجنگ ؍ ووہان : چین نے ووہان میں قائم متنازعہ بائیو لیاب کی ایک وائرولوجی کو نوازا ہے جبکہ ڈبلیو ایچ او کی ٹیم کوروناوائرس کی ابتداء کے مقام پر تحقیقات کیلئے چینی شہر میں ہے۔ یہ لیاب کوویڈ۔19 طبی طوفان کا مرکز بنا ہوا ہے۔ ووہان انسٹیٹیوٹ آف وائرولوجی سے وابستہ شی ژینگ لی کو چمگاڈروں اور وائرسوں کی پرجوش تحقیقات کیلئے چائنیز اکیڈیمی آف سائنسیس کی اڈوانسڈ ورکر کے طور پر اعزاز دیا ہے۔ شی کو ان کی ریسرچ کیلئے ’’بیاٹ وومن‘‘ کہا جانے لگا ہے۔