بیجنگ 28 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) چین نے کہا ہے کہ ہیوبئی صوبہ میں ووہان شہر سے اتوار کو ڈومیسٹک پرواموں کا آغاز کردیا جائیگا ۔ یہاں کئی دن سے لاک ڈاون کردیا گیا تھا اور یہیں چین میں سب سے زیادہ کورونا وائرس پھیل گیا تھا ۔ ووہان میں جمعہ کو کورونا کے کسی نئے مریض کا پتہ نہیں چلا تھا حالانکہ یہاں تین اموات ضرور ہوئی ہیں تاہم یہ سابقہ متاثرین کی ہیں۔ یہاں اب تک 3,295 لوگ اس وائرس کی وجہ سے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ چین نے اعلان کیا ہے کہ اتوار کو ووہان سے ڈومیسٹک پروازیں بحال کردی جائیں گی جنہیں لاک ڈاون کے دوران بند کردیا گیا تھا ۔
