ووہان میں تمام کورونا مریض دواخانوں سے ڈسچارج

,

   

ووہان 26 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) چین میں کورونا وائرس پھوٹ پڑنے کے مرکزی مقام سمجھے جانے والے شہر ووہان میں اب کوئی بھی کوروناو ائرس مریض دواخانوں میں زیر علاج نہیں ہے ۔ تمام کو صحتیابی کے بعد گھروں کو بھیج دیا گیا ہے ۔ نیشنل ہیلت کمیشن کے ترجمان می فینگ نے ایک میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ ووہان شہر کے عوام کے علاوہ ملک بھر سے تعلق رکھنے والے میڈیکل عملہ کی مسلسل کوششوں کے نتیجہ میں اب ووہان میں کوئی بھی کورونا مریض نہیں رہا ہے ۔ کوئی بھی دواخانہ میں زیر علاج نہیں ہے اور سبھی کو گھر بھیج دیا گیا ہے ۔ ووہان میں کورونا کے 46,452 کیس ریکارڈ ہوئے تھے جو چین کا 56 فیصد تھے ۔