ووہان میں دوسرے روز بھی وائرس کا کوئی واقعہ نہیں

   

بیجنگ ۔ 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چین کے شہر ووہان سے شروع ہوئے کووڈ۔19 نے اس وقت دنیا کے ہر ملک میں تباہی مچا رکھی ہے لیکن دوسری طرف خود چین میں اس کے واقعات اب انحطاط پذیر ہیں جہاں گذشتہ دو دنوں میں کوروناوائرس کا کوئی
نیا معاملہ سامنے نہیں آیا جبکہ مجموعی طور پر یہاں 3248 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ دریں اثناء نیشنل ہیلتھ کمیشن
(NHC)
نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہیکہ مقامی سطح پر کوروناوائرس کا کوئی نیا معاملہ سامنے نہیں آیا۔ یاد رہیکہ جب سے چین اس مہلک وائرس کی لپیٹ میںرہا ہے وہ اس سے نمٹنے مسلسل کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور شاید چین کی ان ہی کوششوں کا نتیجہ ہے کہ گذشتہ دو روز کے دوران کوئی نیا معاملہ سامنے نہیں آیا۔