٭ شہر ووہان جو چین میں کوروناوائرس کی وباء کا مرکزی علاقہ رہا، اپریل کے ختم تک ریل، فلائیٹ اور باربرداری کے آپریشنس کا مکمل طور پر احیاء کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ شہر کے ڈپٹی میئر لیو زیقیانگ نے کہا کہ سٹی میں بندرگاہوں پر ٹیکسی سرویسیس اور دیگر سرگرمیاں بھی رواں ماہ کے ختم تک بحال ہوجائیں گی۔ ووہان میں لاک ڈاؤن اس ماہ کے اوائل ختم کیا گیا ہے۔