ووہان میں کورونا وائرس کے 5نئے کیسس

   

بیجنگ، 11 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چین کے ووہان شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ -19) کے پانچ نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔ ووہان میں ہی دسمبر 2019 میں یہ وبا نمودار ہوئی تھی ۔ صوبہ ہوبئی کے ہیلتھ کمیشن نے پیر کو یہ اطلاع دی ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہاں کورونا وائرس کے پانچ نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے ۔
تاہم ان تمام پانچوں مریضوں میں کورونا کی کوئی علامات دکھائی نہیں دے رہی ہیں ۔ اتوار کو کمشنر کی رپورٹ میں ووہان میں کووڈ -19 کے ایک کیس کی تصدیق ہوئی تھی ۔ یہ پہلا کیس ہے جب ایک ماہ سے زائد عرصہ کے دوران شہر میں کورونا وائرس کے کیس کی تصدیق ہوئی ہے ۔