ووہان ڈاکٹر کورونا کے بعد جلدی بیماریوں کا شکار

,

   

٭ ووہان میں دو ڈاکٹرس جنہوں نے دو مہینے تک کوروناوائرس جیسی مہلک وباء سے لڑتے ہوئے کامیابی حاصل کی ہے مگر اس دوران ان کی جلد سیاہ ہوگئی اور جگر متاثر ہوگیا ہے جس سے دونوں ڈاکٹرس خوف و دہشت میں مبتلاء ہیں۔ ڈاکٹر وائیفان اور ہوفنگ نے جب کورونا کو شکست دیکر صحتیاب ہوئے تو انہیں اپنی جلد کے سیاہ ہوجانے اور جگر میں خرابی کی شکایت پیدا ہوگئی ہے۔ سرکاری عہدیداروں نے آج یہ بات بتائی۔ ڈاکٹر وائیفان نے کہا کہ جسم کی رنگ کو دیکھ کر بہت خوف محسوس کررہے ہیں۔