بھوپال12مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) کے سینئر افسر وویک جوہری نے آج مدھیہ پردیش کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کے طورپر ذمہ داری سنبھال لی۔1984 بیج کے افسر مسٹر جوہری ریاستی پولیس ہیڈکوارٹر پہنچے اور رسمی طورپر ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کے طورپر کام کاج سنبھال لیا۔ مسٹر جوہری نے انچارج ڈائرکٹر جنرل آف پولیس سے ذمہ داری سنبھالی۔مسٹر جوہری مرکز سے ڈیپوٹیشن پر واپس آئے ہیں۔وہ بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ڈائرکٹر جنرل کے طورپر کام کررہے تھے ۔ مسٹر جوہری مدھیہ پردیش میں بھی اہم ذمہ داری سنبھال چکے ہیں۔ وہ ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (انٹلی جنس) کی ذمہ داری بھی سنبھال چکے ہیں۔ریاستی حکومت نے حال ہی میں مسٹر وی کے سنگھ کی جگہ پر مسٹر جوہری کو ڈائرکٹر جنرل آف پولیس مقرر کیا ہے ۔ مسٹر سنگھ کو کھیل اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود محکمہ کے منتظم کے طورپر تعینات کیا گیا ہے ۔
چھتیس گڑھ میں پولیس ملازم کا نکسلائٹس کے ہاتھوں قتل
سکما 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ضلع کے چوکیدار کے لئے تعینات ملازم پولیس کا چھتیس گڑھ میں شورش زدہ علاقہ سکما میں گولی مار کر قتل کردیا گیا۔ شبہ ہے کہ نکسلائٹس نے اِس کا قتل کیا ہے۔ اِس کی نعش پر تیز دھار ہتھیاروں سے حملے کرنے کے نشان موجود ہیں۔ نعش متصلہ جنگل سے صبح میں دستیاب ہوئی۔
