وویک چودھری نے وائس چیف آف ایراسٹاف کا جائزہ حاصل کرلیا

   

نئی دہلی : ایرمارشل وویک چودھری نے آج وائس چیف آف ایر اسٹاف کا عہدہ حاصل کرلیا ہے۔ اُنھوں نے یہ عہدہ ایر مارشل ایچ ایس ارورہ سے حاصل کیا جو تقریباً 40 سال خدمات انجام د ینے کے بعد 30 جون کو سبکدوش ہوئے۔ ایرمارشل وویک رام چودھری 29 ڈسمبر 1982 ء کو انڈین ایرفورس سے وابستہ ہوئے تھے۔ ہندوستانی فضائیہ میں اُنھیں فائٹر اور ٹرینر ایر کرافٹ اُڑانے کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔
روزگار بازار بے روزگاروں کیلئے