وٹرنری ڈاکٹر کے قتل کیخلاف پارلیمنٹ کے قریب تنہا احتجاج کرنے والی لڑکی گرفتار

,

   

حیدرآباد۔ 30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ شمس آباد میں ایک 27 سالہ وٹرنری ڈاکٹر کی عصمت ریزی اور قتل واقعہ کے خلاف پارلیمنٹ کے قریب تنہا احتجاج کرنے والی ایک لڑکی کو پولیس نے آج گرفتار کرلیا۔ لڑکی نے پلے کارڈ تھامے احتجاج کیا۔ اس پلے کارڈ پر لکھا تھا کہ آخر میں اپنے ہی بھارت میں خود کو محفوظ کیوں نہیں کرسکتی۔ پولیس نے اس کو گرفتار کیا تو دہلی کمیشن برائے خواتین نے مداخلت کی جس کے بعد اس کو رہا کردیا گیا۔