اوٹکور : مستقر اوٹکور میں پولیس اوٹکور کی جانب سے بابری مسجد کی جگہ ہندوؤں نے مندر کی پوجا کی رسم انجام دینے پر اوٹکور مستقر پر پولیس دستے ، اوٹکور کے اہم شاہراہوں اور مساجد اور مندروں کے پاس پولیس کے دستے تعینات کئے گئے ۔ ایم اے رشید سب انسپکٹر آف پولیس اوٹکور نے بتایا کہ اوٹکور مستقر کے علاوہ بھی اوٹکور کے قریبی مواضعات اور دیگر مقامات اور حساس علاقوں میں بھی پولیس کے دستے تعینات کئے گئے ہیں تاکہ ماحول کو کشیدہ ہونے سے روکا جائے ۔ بعض ہندؤں نے مندر کی خصوصی طور پر پوجا کی رسم ہوتے ہوئے اپنی اپنی منادر میں جئے شری رام کے نعرے لگاتے ہوئے پوجا کی اور بابری مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر کیلئے خصوصی طور پر پوجا کی گئی ۔