وپرو کے رشاد کا رول تین ایگزیکیٹیوز میں تقسیم

   

Ferty9 Clinic

بنگلورو : وپرو نے اپنے چیف اسٹراٹیجی آفیسر رشاد پریم جی جو 31 جولائی کو ایگزیکیٹیو چیرمین بننے والے ہیں، ان کی موجودہ ذمہ داریاں تین ایگزیکیٹیوز میں تقسیم کردیئے ہیں۔ سی ای او عابد علی نیمچ والا، انضمام اور حصولیابی کے امور دیکھیں گے جبکہ سی ایف او جتن دلال کمپنی کے 100 ملین ڈالر والے اسٹارٹپ فنڈ وپرو وینچرس کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ حکومت سے روابط کی ذمہ داری وپرو کے جنرل کونسل دیپک اچاریہ کو سونپی گئی ہے۔