نئی دہلی۔26 جون (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے ایک رکن نے مطالبہ کیا کہ حکومت اسلحہ کے ڈیلر سنجے بھنڈاری اور رابرٹ وڈرا کے درمیان پائے جانے والے مبینہ تعلق کی پوری تحقیقاتی کرے۔ وقفہ صفر کے دوران بی جے پی رکن سشی کانت نے یہ مسئلہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ پلاٹس طیارے کی سودے بازی میں کس کو فائدہ ہوا ہے اس کا بھی پتہ چلائے۔ بھنڈاری یو پی اے حکومت میں متعدد دفاعی معاملات میں مبینہ طور پر ملوث پایا گیا تھا۔