نئی دہلی ۔ 15 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے آج کہا کہ اس نے صدر کانگریس راہول گاندھی کے برادر نسبتی رابرٹ وڈرا سے جڑی ایک کمپنی کے 4.62 کروڑ روپئے کے اثاثہ جات بیکانیر لینڈ اسکام منی لاڈرنگ کیس کے سلسلہ میں قرق کرلئے ہیں۔ ایجنسی نے کہاکہ قرق اثاثوں میں چار افراد سے تعلق رکھنے والے 18,59,500 روپئے کے منقولہ جائیدادیں اور ایک غیرمنقولہ جائیداد واقع نئی دہلی شامل ہیں۔ یہ جائیدادیں وڈرا کی کمپنی مسرز اسکائی لائیٹ ہاسپیٹالیٹی پرائیویٹ لمیٹیڈ کی ملکیت ہیں۔